لاہور(خالدمحمودخالد) امریکا کیساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت نے اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کر دی ہے اور جن ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات پہلے سے کشیدہ تھے بھارت نے ان کو بہتر بنانا شروع کردیا ہے۔ چین اور افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے بعد بھارت نے اب کینیڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے اور سینیئر سفارتکار دینیش پٹنائک کو کینیڈا میں نیا ہائی کمشنر مقرر کردیا ہے جس کے بعد کینیڈا نے کرسٹوفر کوٹر کو نئی دہلی میں اپنا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے۔ بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات 2023 میں اس وقت شدید کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے جب کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی ایجنٹوں پر سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا الزام لگایا۔