کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی آٹو انڈسٹری بحالی کی جانب گامزن ،انڈس موٹر کمپنی کی مالی سال2024-25میں شاندار کارکردگی، گاڑیوں کی فروخت میں56فیصد اضافہ، 33ہزار 757یونٹس فروخت ہوئے، منافع ,215.14 ارب روپے ہو گیا، فی حصص 50روپے کا حتمی نقد ڈیویڈنڈ کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (آئی ایم سی) نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے سیلز، ریونیو اور منافع میں نمایاں اضافہ رپورٹ کیا ہے، جو ملک کی معیشت میں استحکام کے آثار کے ساتھ سامنے آیا ہے۔اس عرصے کے دوران آئی ایم سی نے 33,757 یونٹس فروخت کیے۔