• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری و تاجر برادری کا حکومت کیساتھ مل کر معاشی جنگ لڑنے کا اعلان

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ملک کی کاروباری وتاجر برادری نے حکومت کیساتھ مل کر معاشی جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے، یوبی جی کے سرپرست اعلی ٰ ایس ایم تنویر نے کہا ہےکہ ہم نے پہلے  ’معرکہ حق‘ جیتا ہے، اور اب ہم ’معرکہ معیشت (معاشی جنگ) جیتنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ ، اسلام آباد چیمبرآف کامرس کے صدر ناصر قریشی ، چیئرمین فاؤنڈرگروپ طارق صادق نے بھی خطاب کیا ،  ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاکستان اللہ کی ایک نعمت ہے اور ہم اقوام عالم میں اس کے عزت اور احترام کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس کی خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید