• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی ’’ہنسنا منع ہے“ میں دبنگ انٹری، قہقہے دلچسپ یادیں اور شگوفے بکھر گئے

کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے مقبول شو ”ہنسنا منع ہے“ میں ہفتے کو سوئنگ کے سلطان اور عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر وسیم اکرم کی انٹری ہوگی۔قہقہے، دلچسپ یادیں اور شگوفے بکھر گئے۔ شو کے دوران پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر نے اپنے مخصوص انداز میں حاضرین کو محظوظ کیا اور کئی دلچسپ انکشافات بھی کیے۔ گفتگو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ ”شعر و شاعری کرنا باصلاحیت لوگوں کا کام ہے، لیکن یہ ٹیلنٹ مجھ میں نہیں ہے، البتہ مجھے آرٹ میں کافی دلچسپی ہے۔“میزبان تابش ہاشمی کی چٹ پٹی باتوں نے بھی ہر طرف شگوفے بکھیر دیئے۔ مزاح سے بھر پور شو کا پہلا حصہ ناظرین ہفتے کی رات11بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید