راولپنڈی (نیوز رپورٹر)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی اسلام آباد میں منعقدہ ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کی ، انہوں نےپاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ، آزمودہ اور برادرانہ اسٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ان منفردتعلقات کو تمام شعبوں میں مزید وسعت دینےاور گہرا کرنے کےدونوں ممالک کےمشترکہ عزم کا اعادہ کیاہے۔جمعہ کو آئی ایس پی آر سے جاری کردہ بیان کے مطابق تقریب میں ممتاز سول و عسکری حکام، میڈیا نمائندگان، کاروباری رہنماؤں، سفارتی برادری کے اراکین اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی، جو پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کے لیے وسیع تر حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔