اسلام آباد (رانا غلام قادر) وزارت اطلاعات و نشریات نےانفار میشن گروپ کے گریڈ20کے افسر دا نیال سلیم گیلانی کو صدر مملکت آصف علی زرداری کا پریس سیکرٹری وانفار میشن ایڈ وائزر تعینات کردیا ہے۔ ان کی تقرری ایوان صدر میںڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔ دا نیال سلیم گیلانی قبل ازیںسر کاری ٹی وی کے ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ اس سے قبل وزیر اعظم کی میڈیا ٹیم میں بھی کام کرچکے ہیں۔ ان کی خدمات ایوان صدر نے ما نگی تھیں۔