• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہر سطح پر جامع اور ہنگامی اقدامات کرلئے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر جامع اور ہنگامی اقدامات کیے ہیں، تمام وزراء، منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، جام خان شورو، سردار محمد بخش مہر، مکیش کمار چاولہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، سمیت پوری کابینہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر مختلف اضلاع میں دورے کر رہی ہے، پشتوں کی مضبوطی، نگرانی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید