کراچی ( سہیل افضل ) پاور ڈویژن وزیر اعظم، وفاقی کابینہ، ای سی سی کے بعد ایس آئی ایف سی کی ہدایت بھی تسلیم کرنے سے گریزاں، ویئر ہاؤسنگ، کولڈ اسٹوریج کو ایک سال بعد بھی صنعت کا درجہ نہیں مل سکا، ویئر ہاؤسنگ اینڈ لاجسٹک ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کے نام خط میں فیصلے پر عمل درآمد کی اپیل کر دی۔ ایسوسی ایشن کے چیئر مین ہارون فاروقی نے خط کے ساتھ منسلک دستاویزات میں نشاندہی کی ہے کہ ایک سال قبل وزارت تجارت اور وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز پر کولڈ روم، کولڈ اسٹوریج اور ٹمپریچر کنٹرول یونٹس کو صنعت کا درجہ دیا گیا 30 مئی 2024 کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اسکی منظوری دی گئی۔