• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شیفس نے دینا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا شیفس نے 17 پونڈ اور 3.48 اونس وزنی دنیا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا۔

اسکوچ ایگ انڈے سے تیار کی جانے والی ایک ایسی برطانوی ڈش ہے جس میں ابلے ہوئے انڈے کو گوشت کے سوسیج سے لپیٹ کر اس پر ڈبل بریڈ کرمبز سے کوٹ کرکے ڈیپ فرائیڈ بیک کیا جاتا ہے۔

فینیکس روز اور اولی پیٹرسن انگلینڈ کے علاقے اینفیلڈ میں اکٹھے ہوئے تاکہ  20 برس سے قائم  13 پونڈ 10 اونس وزنی اسکوچ ایگ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا جاسکے۔ 

کیونکہ یہ دونوں بہت بڑے سائز کا اسکوچ ایگ تیار کر رہے تھے تو انھوں نے ایک شتر مرغ کا انڈا استعمال کیا جو سائز میں کافی بڑا ہوتا ہے۔ 

ان دونوں نے بتایا کہ انکی پہلی کوشش ناکام ہوگئی کیونکہ اسکوچ ایگ تیاری کے دوران ہی ٹوٹ کر بکھر گیا تھا۔ 

تاہم ان کی دوسری کوشش کامیاب ہوگئی اور انھوں نے 31.3 انچ پر محیط 17 پونڈ، 3.48 اونس وزنی اسکوچ ایگ تیار کرلیا۔ 

دونوں شیفس نے تیار کردہ پراڈکٹ کو کاٹ کر چھوٹے ٹکڑے بنانے سے قبل اسکے سیمپل (نمونے) لیے تاکہ اسے ریکارڈ بنانے کے لیے دکھایا جاسکے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید