کراچی( اسٹاف رپورٹر )شارع فیصل پولیس نے پولیس وردیوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والے غیر ملکی ڈکیت گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرکے پولیس یونیفارم، غیر قانونی اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلئے ،پولیس کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان پولیس کی وردیوں میں ناکے لگا کر معصوم شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔گرفتار گینگ گلشن اقبال، گلستان جوہر، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا، ملزمان نے دوران تفتیش 50 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں،گرفتار ملزمان غیر ملکیوں کو بھی لوٹنے میں ملوث تھے جس کی ویڈیو فوٹیجز موجود ہیں، ڈکیت گینگ کے کارندے وارداتوں کے بعد کچھ روز بیرون ملک فرار ہو جاتے تھے، سرغنہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔