کراچی ( جنگ نیوز )سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں نےکراچی میں مجموعی طور پر 1109 غیر قانونی گیس کنکشنز ہٹائے گئے،اسٹیل ٹاؤن کے قریب میاں خان گوٹھ میں ایک خصوصی چھاپے میں ٹیم کو 16 انچ مین ڈسٹری بیوشن لائن سے براہ راست زیر زمین کنکشن ملا، جہاں سے تقریباً 280 گھروں کو غیر قانونی کنکشن کے ذریعے گیس فراہم کی جا رہی تھی۔ کارروائی میں ملوث مظہر علی عباسی، ادریس جوکھیو، نیاز ولی اور عامر جتوئی کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔