کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران کراچی مشاورت حاجی فضیل رضا عطاری نے فیضان مدینہ کراچی میں اجتماع میں بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ نیکی کی دعوت دینے والوں کو ہمت نہیں ہارنی چاہئے، مبلغ کو صبر سے کام لینا چاہئے، ایک وقت آئے گا جب شیطانیت کا غبار چھٹے گا اور دل نیکی کی طرف مائل ہوں گے۔