• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل پر بیٹھے افراد سے لوٹ مار کی کوشش شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) عزیز آباد تھانے کی حدود بلاک 8 گلشن شمیم میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے ہوٹل پر بیٹھے افراد سے لوٹ مار کی کوشش کی اس دوران شہری نے مزاحمت کی تو ایک ڈاکو نے اس پر فائرنگ کر دی،شہری نے اپنے پاس موجود پستول سے جوابی فائرنگ کی جس سے ایک ڈکیت شہزاد خان ولد ہزار خان مارا گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے،ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک تیس بور پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید