کراچی (اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد سخی حسن سرینہ ٹاور میں واقع فلیٹ سے ملنے والی 21 سالہ مصطفی ولد محمود کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس نےبتایا کہ متوفی نے معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے،اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھر سے ملنے والی 3 8 سالہ حافظ نسیم ولد نعیم کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ ابدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نسیم کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کرلی،دریں اثنا گلستان جوہر مگسی چوک کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ، بوہرہ پیر جونا پٹی ماما پارسی اسکول کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔