کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ملیر مرغی خانہ پل ندی کے قریب فائرنگ سے 26 سالہ محمد اسلم ولد سلطان بادشاہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،مقتول کے پاس موبائل فون اور موٹر سائیکل و دیگر سامان موجود ہے ، نامعلوم ملزمان نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے، مقتول کا آبائی تعلق کوہاٹ سےکراچی میں منگھوپیر کا رہائشی تھا،قصبہ محمد پور چوکی کے قریب فائرنگ سے تین افراد 35 سالہ احسن ولد سکاوت علی ، 18 سالہ جواد ولد کریم اللہ اور 30 سالہ امیر اللہ ولد عزیز اللہ زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے،۔زخمیوں کا چند ماہ قبل بچوں کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے ، زخمی احسن راہ گیر ہے ، ملزم فیصل موقع سے فرار ہوگیا سلطان آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر 40 سالہ عید محمد ولد خیر محمد زخمی ہوگیا ، سپر ہائی وے جمالی گوٹھ جامع مسجد اللہ والی کے قریب فائرنگ سے30سالہ اسماعیل ولد کلیم زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت کی گولی لگنے کے باعث پیش آیا ۔