• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں 75 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مہنگی بجلی، پٹرولیم مصنوعات و چینی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے اور شوگر مافیا کی حکومتی سرپرستی کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ٰکی اپیل پر جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں کراچی میں بھی75سے زائد مقامات بڑی مساجد،چوک و چوراہوں اور اہم پبلک مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن سے نائب امراء کراچی، امرائے اضلاع و دیگر قائدین نے خطاب کیا اور حکمرانوں سے پیٹرول و چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، مہنگی بجلی کی قیمتیں کم کرنےاور بدترین لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا،قبل ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی پیٹرول اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کرے گی، حکمرانوں کی عیاشیاں کسی صورت کم ہونے کا نام نہیں لیتیں، یہ آئی ایم ایف کے غلام اور اس کے ایجنڈے پر آنکھیں بند کرکے عمل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تاجروں و صنعتکاروں کے تمام جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ منعم ظفر خان نے قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بس پر فائرنگ، تین افراد کے شہید اور متعد دکے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ریاست کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے،متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت و شہداء کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ جبری نمبر پلیٹوں کی منتقلی کے ذریعے بائیک اور گاڑی مالکان پر بالترتیب 1820اور 2450روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے جو سراسر ظلم ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید