• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہنگامی طور پر واشنگٹن پہنچ گئے

اسلام آباد (مہتاب حیدر) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہنگامی طور پر واشنگٹن پہنچ گئے اور ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ٹیرف مذاکرات پر اہم بات چیت کی۔ سینیٹر محمد اورنگزیب کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک اورامریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے نتیجہ خیز ملاقات کی‘ فریقین نےپاک امریکا تجارتی تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی تعاون کو مزید مستحکم اور جامع بنایا جائے گا۔جب ایک سینئر وزیر سے جمعہ کی رات اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تجارتی مذاکرات مکمل ہو جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید