• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے جے وی ایل ،ایل پی جی پلانٹ کو آپریشنل بنانے میں تمام رکاوٹیں دور

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایک مثبت پیشرفت کے طور پر جے جے وی ایل ایل پی جی-این جی ایل استخراج پلانٹ کو فعال بنانے میں تمام رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں کیونکہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سوئی سدرن اور جے جے وی ایل کی انتظامیہ کے درمیان آمدنی کی تقسیم پر مبنی معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس کی پہلے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) نے توثیق کی تھی، اور اس سلسلے میں ایس ایس جی سی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ضروری معلومات فراہم کر دی ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے قائم مقام ایم ڈی امین راجپوت کی جانب سے 18 جولائی 2025 بروز جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے جنرل مینیجر کو بھیجی گئی معلومات کے مطابق، ایس ایس جی سی، کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 17 جولائی کو ہونے والے اپنے اجلاس میں JJVL کے ساتھ ایل پی جی اور این جی ایل نکالنے کے لیے ابتدائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید