اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج کی تیاری کرے پھر ہم بھی کرینگے، دورہ امریکا کے بارے حلف کا پابند ہوں کچھ نہیں کہہ سکتا،بلوچستان میں دہشتگرد ایک ایس ایچ او کی مار ہیں ، اصطلاح استعارے کے طور پر استعمال کی،غیر قانونی تارکین کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے سیکرٹری داخلہ خرم آغا کے ہمراہ داخلی سلامتی اور وزارت داخلہ کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کی جس میں داخلی سلامتی کو مستحکم بنانے اور وزارت داخلہ کے ماتحت اداورں سے متعلق سوال و جواب کا سیشن ہوا۔