• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی و صوبائی افسران کی 19میں ترقی کیلئے لازمی MCMC میں ردو بدل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیور و کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 18 سے 19میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس(MCMC) کیلئے نامزد گریڈ 18 کے افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے۔تر بیتی کورس کیلئے نامزد کئے گئے 8 افسران کی نامزدگی منسوخ کر کے 19 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے جبکہ 5 افسران کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں۔ پوسٹل گروپ کی گریڈ 18کی افسر نیکٹا اسلام آباد میں تعینات انعم ایاز، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈپٹی کمشنر قلات جمیل احمد، سی ڈی اے میں تعینات شکیل احمد، آفس مینجمنٹ گروپ کے سی ڈی اے میں تعینات وقاص علی خان، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کی اے جی پی آر، آفس میں تعینات مہوش شفیق، خیبرپختونخوا حکومت کے عارف خان، تنویر خان اور طارق محمود کی نامزدگی واپس لی گئی ہے جبکہ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18کے 19افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید