اسلام آباد( تنویر ہاشمی )حکو مت نے ایف بی آر افسران کی گریڈ 21سے 22میں ترقی کی منظوری دے دی ، ان لینڈریونیو سروس کے ممبر آئی آر آپریشن ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے گریڈ 22میں ترقی کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، ممبر ایڈمن و ایچ آر ڈاکٹر محمد اقبال نے گریڈ 22میں ترقی کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 21کے افسران شاہد اقبال بلوچ ، مس تہمینہ عامر ، مس رباب سکندر ، مس سعدیہ صدف گیلانی ، پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 21کے افسران واجد علی کو گریڈ 22میں ترقی دے دی گئی ، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔