کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں میزبان محمد جنید نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لے آئی ہے ۔
مسلمانوں کے گھر مسمار کیے گئے،بھارت میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن اپنے عروج پر ہے جہاں سیکڑوں مسلمانوں کی شہریت کو مشکوک قرار دے کر انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے، اقلیتوں میں شدید عدم تحفظ پایا جا رہا ہے۔