• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، شکیل احمد ممبر فنانس آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے شکیل احمد کو ممبر (فنانس) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی مقرر کر دیا ہے۔ شکیل احمد کی تقرری 2 سال کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔خیبرپختونخواہ حکومت میں تعینات ڈی آئی جی نجیب الرحمان بگوی کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سپرد ،ایڈیشنل سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد طاہر نور کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اُنکی جگہ ڈاکٹر عصمت نواز کو ایڈیشنل سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عصمت نواز قبل ازیں سینئر جوائنٹ سیکریٹری پارلیمانی امور ڈویژن تعینات تھے۔ تبدیل کئے گئے گریڈ 21 کے دونوں افسران کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات پولیس سروس کے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے ڈی آئی جی نجیب الرحمان بگوی کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سپرد کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی نجیب الرحمان بگوی، خیبرپختونخواہ حکومت میں تعینات تھے جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے ڈی آئی جی احمد جمیل الرحمان کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید برآں فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) فیروز شاہ کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تقرری کے منتظر او ایم جی کے گریڈ اٹھارہ کے افسر عاشج لقمان حافظ کو سیکشن افسرنج کاری ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید