• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 ہزار زائرین سے متعلق نہیں کہا کہ بیرون ملک لاپتا ہیں، سردار یوسف

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 40 ہزار سے زائد زائرین سے متعلق ایسا نہیں کہا کہ ہزاروں پاکستانی بیرون ملک لاپتا ہیں ، 40 ہزارزائرین کےپرانےکاغذی ریکارڈ مرکزی ڈیجیٹل رجسٹری میں مکمل طورپرمنتقل نہیں ہوسکے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہناتھا کہ وزارت مذہبی امور نے زائرین کے تحفظ اور سہولت کیلئے ایک جدید آن لائن سسٹم متعارف کر دیا ہے، جدید سسٹم زائر اور گروپ آرگنائزر کوکیو آر کوڈجاری کیا جا رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران، عراق اور شام کے حکام کے ساتھ مسافروں اورزائرین کی فہرستیں بروقت شیئر ہونگی، اس اقدام سے کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا پروپیگنڈا کی گنجائش ختم ہو جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ  تمام ٹور آپریٹرز اور زائرین31 اگست 2025 تک اپنی تفصیلات پورٹل پر درج کریں تاکہ غلطی نہ ہو۔

اہم خبریں سے مزید