• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی عدالت، ماہ رنگ بلوچ کا پندرہ دن کا پولیس ریمانڈ

کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور گروپ کے دیگر ارکان کو جمعہ کے روز کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 15دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔ ان افراد میں بیبو بلوچ، گل زادی بلوچ، شبغت اللہ شاہ جی، بیبرگ بلوچ، اور عبدالغفار بلوچ شامل ہیں، جو جج محمد علی مبین کے سامنے پیش ہوئے۔ ڈاکٹر بلوچ اور دیگر بی وائے سی ارکان کے قانونی مشیر، آفتاب بلوچ نے عدالت کے باہر میڈیا سے خطاب کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جج مبین نے دفاعی ٹیم کو دلائل پیش کرنے کا موقع دیے بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
اہم خبریں سے مزید