اسلام آباد:( رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 17 کے پروموٹی اور 48ویں سی ٹی پی کے 51افسران کی عبوری سینیارٹی لسٹ جاری کر دی ۔ ترجمان کے مطابق یہ لسٹ سول سرونٹس سینیارٹی رولز 1993 اور متعلقہ قواعد کے مطابق مرتب کی گئی ہے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر انہیں سینیارٹی پر کوئی اعتراض ہو تو وہ پندرہ دن کے اندر اندر دستاویزی ثبوت کے ساتھ اپنے اعتراضات متعلقہ چینل کے ذریعے جمع کرائیں، بصورت دیگر ان کی جانب سے اعتراض نہ ہونے پر عبوری سینیارٹی کو حتمی سمجھا جائے گا۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والے اعتراضات قبول نہیں کیے جائیں گے۔