پشاور(گلزار محمد خان)خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین بلامقابلہ ایوان بالا انتخابات کے معاہدہ پر اتفاق ہوگیا ہے جس کی رو سے سینیٹ کی11نشستوں میں حکومت کو6اور اپوزیشن جماعتوں کو 5نشستیں ملیں گی،PTI ناراض امیدواروں کا دستبردار ی سے انکار ،وزیراعلیٰ ہاؤس میں مذاکرات کا فائنل راونڈ، علی امین ، عباد اللہ اور ایوان بالا کے امیدوا ر شریک، حکومت 6 ،اپوزیشن 5 نشستوں پر راضی ، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ٹیلیفونک رابطوں اور ملاقات کے باوجود ناراض امیدواروں کو منانے میں ناکام ، سیاسی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ، حکومت کی جانب سے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی،مولانا نور الحق قادری، اعظم خان سواتی اور روبینہ ناز جبکہ اپوزیشن کے طلحہ محمود، عطا الحق درویش،نیاز محمد، دلاور خان اور روبینہ خالد بلامقابلہ کامیاب ہوں گے، تحریک انصاف میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات میں مزید شدت آگئی، وزیر اعلیٰ کے بعد تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی بھی ناراض ارکان کو منانے میں ناکام ہوگئی ہے جس کے باعث مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے اورناراض ارکان نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ منانے اور کاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔