• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ گروپ کے زیر اہتمام دو روزہ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو کا آج سے آغاز

لاہور(خبرنگار) جنگ گروپ کے زیراہتمام پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ایکسپو سنٹر میں شروع ہونے والی سب سے بڑی تعلیمی نمائش 2دن جاری رہے گی۔ جنگ گروپ کے زیراہتمام پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 25آج ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہوگی۔ تعلیمی نمائش بغیر کسی تعطل کے 2دن صبح 10بجے سے شام 6:00 بجے تک ہفتہ اور اتوار کو جاری رہے گی۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی بے شمار نامور تعلیمی ادارے ، یونیورسٹیز اور کالجز اپنے اپنے پروگرامز کے بارے میں رہنمائی مہیا کریں گے۔ جنگ گروپ نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے طلباء و طالبات کی آسانی کے پیش نظر ملک کے تمام بڑے شہروں میں دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیاجا رہا ہے تاکہ ملک بھر سے طلباء و طالبات اپنے مستقبل کے متعلق بہتر تعلیمی معلومات حاصل کرسکیں اور تعلیم کے میدان میں خود اچھا انتخاب کرسکیں۔
اہم خبریں سے مزید