اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کی تعینات ہونیوالی خاتون سربراہ ڈائریکٹر جنرل (ایم پی ون سکیل )ڈاکٹر سیدہ ضیا بتول نے اپنے عہدے کا چارج لینے کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید 30دن کی مہلت مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس توسیع شدہ مدت میں اپنے عہدے ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کا چارج سنبھال لیں گی ۔