• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے بیٹی کی محبت میں جھاڑو اُٹھا لی، ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اور زندہ دل اداکارہ بشریٰ انصاری کی اپنے مخصوص انداز میں جھومتے گاتے گھر کی صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گھر کی صفائی کرتے سینئر اداکارہ کی ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور ہر ایک دیکھنے والا ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔

حال ہی میں باصلاحیت سینئر اداکارہ نے کینیڈا میں مقیم اپنی بیٹی کے گھر میں بنایا گیا وی لاگ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، جس کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں بشریٰ انصاری کو بالوں میں رولرز ڈالے دیسی ماؤں کی طرح جھاڑو سے گھر کی صفائی کرتے دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ ویکیوم کی صفائی سے مطمئن نہیں ہیں۔

مذکورہ ویڈیو ان کی بیٹی ریکارڈ کر رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ آپ کینیڈا آ کر بھی کام کر رہی ہیں، کیا ہم نے آپ کو اس لیے بلایا تھا؟ چلیں کراچی میں تو آپ کو آرام ملتا ہوگا۔

بیٹی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ بیٹیوں کے لیے کیا کچھ نہیں کرنا پڑتا، ابھی دوسری بیٹی بھی آنے والی ہے جس کے اس کے پسند کے کھانے بنائے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی ویڈیو کو خوب پسند کر رہے ہیں اور اس عمر میں بھی انہیں زندہ دل دیکھ کر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید