• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف صداکار یاسمین طاہر 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

یاسمین طاہر—فائل فوٹوز
یاسمین طاہر—فائل فوٹوز

معروف صداکار یاسمین طاہر مختصر علالت کے بعد 88 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق یاسمین طاہر چند روز سے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ یاسمین طاہر کو نمازِ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

یاسمین طاہر معروف ڈرامہ نگار امتیاز علی تاج کی صاحبزادی اور معروف اداکار و کالم نگار نعیم طاہر کی اہلیہ تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید