• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف (2023-2030) کے اعلان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کراچی کے عوام پر ظلم ہے، جو پہلے ہی کے الیکٹرک کی نااہلی، بدترین لوڈشیڈنگ، اور مہنگی ترین بجلی کی قیمت چکا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی، وفاقی حکومت، اور دیگر فریقین کی جانب سے جمع کرائی گئی نظرثانی کی درخواستوں کو سننے کے بجائے نیپرا نے کے الیکٹرک کو آئی پی پیز کی طرز پر منافع بخش اور من مانی سہولیات فراہم کر دی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید