• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای اسکوٹر چلانے والا نوجوان 9 دن زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا

لندن (پی اے) 9دن قبل حادثے میں شدید زخمی ہونے والا ای اسکوٹر چلانے والا 27سالہ نوجوان 9دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ 5مئی کو رات 1:50منٹ پر نیو ہیم ایسٹ لندن میں ایک حادثے کی اطلاع ملی، جائے وقوعہ پر ای اسکوٹر چلانے والا نوجوان شدید زخمی حالت میں پڑا تھا اور کوئی گاڑی قریب میں نہیں تھی۔ زخمی کو، جس کا نام نہیں بتایا گیا، ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج ہی 14 مئی کو دم توڑ گیا، اس کے قریبی عزیزوں کو اطلاع دیدی گئی ہے اور خصوصی تربیت افسر ان کو حوصلہ دے رہے ہیں۔ یہ حادثہ وول وچ مینر وے البتروس کے قریب چوراہے پر پیش آیا۔ پولیس نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے یہ حادثہ دیکھا ہو یا کسی کے پاس اس حوالے سے کوئی فوٹیج ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق 2022 میں برطانیہ میں ای اسکوٹر چلانے والے 11 افراد ہلاک اور 356 شدید زخمی ہوئے۔

یورپ سے سے مزید