نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے طور پر راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح 6 بجے دوبارہ کھولے جائیں گے۔
اسلام آباد سے این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اسپل ویز کے کھلے رہنے کا دورانیہ تقریباً 5 گھنٹے ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ اسپل ویز کھولنے سے بالائی علاقوں میں بارش کی صورت میں ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھائی جا سکے گی۔
این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ڈیم کے قریبی علاقوں میں رہائش پزیر افراد واٹر فرنٹ سے دور رہیں۔