• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن میں 3 بچوں کی ماں نے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن میں 3 بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی،۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی بلاک A اٹک محلے کے قریب گھر سے ملنے والی خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 28 سالہ نعیمہ زوجہ بلال کے نام سے کی گئی،پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون3 بچوں کی ماں ، ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا جس کے باعث متوفیہ خاتون نے دوپٹے کی مدد سے گلے میں رسی کا پھندا لگایا اورپیٹی پر چڑ کر پنکھے سے لٹ گئی واقعہ خود کشی کا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید