• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچی آبادیوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں قائم کچی آبادیوں میں غیر قانونی اور بلا اجازت تعمیرات، خصوصاً بلند و بالا عمارتوں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ سینئر ڈائریکٹر کچی آبادیز کے اعلامیے می ںتشویش ظاہر کی گئی کہ کچی آبادیوں میں بڑی تعداد میں ایسی کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر ہو رہی ہیں، جن کے نقشے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے منظور شدہ نہیں، یہ تعمیرات نہ صرف موجودہ بلدیاتی قوانین اور قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ عوامی سلامتی، عمارتوں کی مضبوطی اور منظم شہری ترقی کے لیے بھی شدید خطرہ ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ ان غیر قانونی تعمیرات کو اگر بروقت روکا نہ گیاتو یہ ممکنہ طور پر جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید