کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل کراچی تاجر الائنس کے تحت اتوار کو نمائش چورنگی سے تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ تک "شہدائے قلات ریلی" نکالی گئی، شرکاء نے قومی پرچم اٹھارکھے تھےریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں اور بھارت اور فتنہ الہندوستان کے خلاف نعرے لگائے ، ریلی میں ایم کیوایم پاکستان ،پاکستان سنی تحریک سمیت مختلف جماعتوں ،تاجر تنظیموں ،سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت، قیادت کراچی تاجر الائنس کے سرپرست خواجہ جمال سیٹھی نے کی،ریلی سے تاجر رہنماء حکیم شاہ ،آصف گلفام،ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں ڈاکٹر ارشد وہرا،فرحان چشتی،طحہ احمد،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،پیپلز پارٹی کے رہنما اسد حنیف اور دیگر نے خطاب کیا۔