کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہنی ٹریپ کے زریعہ گھوٹکی بلاکر کچے کے علاقے میں اغواء کئے جانے والے کراچی کے شہری کو سندھ پولیس نے گھوٹکی سے بازیاب کرالیا ، محمد شعیب ولد الٰہی بخش عمر 45سالہ کو شادی کے جھانسہ دیکر9جولائی 2025 کوگھوٹکی میں کچہ کے علاقہ سے اغواءکیا گیا اور اسکے رہائی کے عوض اہل خانہ سے 50لاکھ روپے تاوان طلب کیا جسکا مقدمہ الزام نمبر 279/25بجرم دفعہ 365A PPC تھانہ جیکسن میں درج ہوا۔ مقدمہ کی تفتیش اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کراچی کو منتقل کی گئی ایس ایس پی اے وی سی سی کراچی اور ایس ایس پی گھوٹکی کی نگرانی میںگھوٹکی پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں وہیومن انٹیلیجنس پر مشترکہ کام کرتے ہوئے مغوی کو اندرون سندھ ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے کچے میں کارروائی کرکے باحفاظت بازیاب کرایا جبکہ اغواکار موقع سے فرار ہو گئے جنکی تلاش جاری ہے۔