کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے سڑک کو بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش نے زندگی اجیرن بنا دی ہے، گھروں میں پانی ناپید ہوچکا ہے، بچے پیاس سے بلک رہے ہیں جبکہ بزرگ اور مریض بھی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ صبح گیارہ بجے سے بجلی بند ہے لیکن متعلقہ حکام غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں، پنکھے اور دیگر اشیاء بند ہونے سے روزمرہ زندگی مفلوج ہوچکی ہے، علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی فوری بحال کی جائے اور طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مستقل حل نکالا جائے، مظاہرے کے بعد علاقے کی بجلی بحال ہوگئی اور احتجاج ختم کردیا گیا۔