• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ اور دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فائرنگ اور دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود مہران ٹاؤن شیطان چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 38سالہ فیصل ولد عبدالستار کے نام سے کی گئی ۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص ٹریفک پولیس کا اہلکار ہے اور کورنگی ٹریفک پولیس چوکی پر تعینات ہے ۔واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری بہار کالونی خلیفہ ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ صدام حسین ولد محمود حسین کے نام سے کی گئی ، واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ۔شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی فیوچر چوک کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 35سالہ نجف خان ولد غازی خان کے نام سے ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید