کراچی(اسٹاف رپورٹر) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہےکہ امام زین العابدینؓ زہد اور تقویٰ کی منزل معراج پر فائز تھے۔ یہ بات انہوں نے مسجد و امام بارگاہ حسینیاں سجادیہ نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کے دوران کہی ، آپ کا شعور و کردار انسان کو عظیم شخصیت میں بدل دیتا ہے، ایسی شخصیت جو انسانوں کیلئے مشعل راہ بن جائے تو انسان کی کامیابی ہے۔