• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی پارکس میں کمرشل سرگرمیاں، جماعت اسلامی نے آئینی درخواست دائر کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عوامی پارکس میں کمرشل سرگرمیوں کے اجازت نامے دینے کے خلاف جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ درخواست بلدیہ عظمی کراچی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست گزاروں میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز بھی شامل ہیں۔ درخواست میں حکومت سندھ، کے ایم سی، ڈی جی پارکس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت سندھ پارکوں کونجی کمپنیوں کو دے رہی ہے۔ حکومت نے 5 پارکوں کے بجٹ کا سیشن میں بھی ذکر کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید