• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن لڑکی سے شادی کرنے کا کیس، عبوری ضمانت منسوخ ہوتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے کمسن لڑکی سے شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ۔عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔مدعی کی وکیل مہناز آفریدی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملزم نے 13سال کی پانچویں کلاس کی بچی سے شادی کی، ملزم کے خلاف سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا، ملزم نے پچاس ہزار روپے کے عوض عبوری ضمانت حاصل کرلی، عمر کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹ کروایا، تو اس کے مطابق بھی یہی عمر ہے،عدالت نے تمام دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید