کراچی( اسٹاف رپورٹر )آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے کی حدود آئی آئی چندریگر روڈ عارف جئیے جا اسٹریٹ سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔متوفی کی شناخت 50 سالہ محمد ندیم ولد نصیرالدین کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او بھائی خان کے مطابق متوفی کی لاش دو روز پرانی ہے۔