• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کا قتل شریعت کے منافی ہے، باقر زیدی

کراچی (پ ر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے بلوچستان غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا اقدام لا قانونیت و شریعت کے منافی ہے، کسی بھی جرم کے ثابت ہونے کی شرائط ہوتی ہیں، اس واقعہ میں ایسا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کسی صورت غیرت کے نام پر قتل کی اجازت نہیں دیتادین اسلام میں اس طرح کے فعل کو گناہ میں شمار کیا گیا ہے ایسے سفاکانہ واقعات انسانی وقار اور معاشرتی اقتدار کی توہین ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا،ملکی قانون میں اس طرح کے فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید