• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ سپر ہائی وے، فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی صنعتی ایریا تھانے کی حدود سیفل گوٹھ الکرم ٹیکسٹائل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک نوجوان لڑکا جاں بحق ہو گیا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ مقتول کی شناخت 18 سالہ اخلاق ولد گلاب کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق گھوٹکی سے تھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید