• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کا مبینہ اغوا اور رشوت طلب، ڈی آئی جی جنوبی کو انکوائری کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے شہری طفیل کے مبینہ اغوا اور رشوت طلب کرنے کے معاملے میں ڈی آئی جی جنوبی کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ اغوا کے الزام ، رشوت اور تھانے سے بائیک برآمدگی کی انکوائری کی جائے ، انکوائری تھانہ بوٹ بیسن ، کلفٹن اور صدر تھانے کے ایس ایچ او سے ہو گی ، الزامات درست ثابت ہوں تو محکمہ جاتی کارروائی کی جائے ۔رپورٹ کے مطابق مجسٹریٹ نے تھانہ بوٹ بیسن پر چھاپہ مارا تو شہری بر آمد نہیں ہوا تھا، شہری کی بائیک تھانہ بوٹ بیسن سے بر آمد ہوئی تھی ،پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہیں پیش کرسکی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید