• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدتہذیب لوگوں سے الجھنا مسلمانوں کا شیوہ نہیں، مولانا عمران عطاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ تاجران کیلئے ایک سیشن کا انعقادہوا ،جسمیں حیدر آبا د سے آئے تاجروں سمیت مختلف شعبوںسےوابستہ عاشقان رسولؐ شریک ہوئے۔ نگران شوریٰ مولانا محمد عمرا ن عطاری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ بدزبان اور بدتہذیب لوگوں سے الجھنا مسلمانوں کا شیوہ نہیں، اگر کوئی شخص بحث کرے تو جواباً بحث سے گریز کیا جائے، عدم برداشت اور صبر کی کمی جھگڑوں کی بڑی وجہ ہے، یہی رویہ معاشرے میں بے چینی کا سبب بنتا ہے، اکثر معمولی بات پر غصہ کیا جاتا ہے، حالانکہ وہی بات نرمی سے بھی کہی جا سکتی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید