• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا پاکستان کی طرف جھکاؤ، بھارت چین سے تعلقات بحالی پر مجبور

کراچی ( نیوز ڈیسک)امریکہ کا پاکستان کی طرف جھکاؤ کے سبب بھارت چین سے تعلقات بحالی پر مجبورہوگیا ہے،وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ظہرانے پر ہندوستان نے امریکہ کو سفارتی احتجاج ریکارڈ کروایا۔ انڈیا نے واشنگٹن دعوت رد کر دی، تجارتی مذاکرات سست ،ڈبلیو ٹی او میں امریکاپر جوابی ٹیرف کی تجویز دی۔وزیر خارجہ جے شنکر نے 2020 کے بعد پہلا بیجنگ کا دورہ کیا،چینی سرمایہ کاری پر پابندیوں میں نرمی پر غور، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں سے نالاں ہو کر توازن کی نئی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ دینے پر بھارت نے شدید سفارتی احتجاج کرتے ہوئے اسے دو طرفہ تعلقات کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ بھارت کا مؤقف ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردی میں ملوث ہے، اور امریکہ کا ایسا رویہ غلط پیغام دیتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید