• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر کو کراچی کے بجائے جدہ لے جانے والی ایئر لائن اور ایمگریشن حکام کو نوٹس جاری


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے مسافر کو کراچی کے بجائے جدہ لے جانے کے خلاف درخواست پر ائیر لائن ور ایف آئی اے ایمگریشن حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں ائیر لائن کی جانب سے مسافر کو لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ لے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ذولفقار علی سانگی نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے درخواست گزار کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے۔ وکیل نواز ڈاہری نے کہا کہ درخواست گزار کے ساتھ نہ صرف زیادتی ہوئی ہے بلکہ قومی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید